نئی دہلی،09؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) دہلی کے چھترپور علاقے میں دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کو بڑی کامیابی ہاتھ لگی ہے۔دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے بدمعاشوں کے ساتھ تصادم میں چار بدمعاشوں کو ڈھیر کر دیا ہے۔تاہم اس تصادم میں 6پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کی یہ تصادم راجیش بھارتی گینگ سے ہوئی ہے۔بتا دیں کہ راجیش بھارتی گینگ دہلی پولیس کی موسٹ وانٹڈکی فہرست میں شامل ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اور بدمعاشوں کی اس تصادم میں راجیش بھارتی سمیت گینگ کے پانچ افراد کو گولی لگی، جس سے چار کی موت ہو گئی ہے۔وہیں، اس میں 6 پولیس اہلکار زخمی بتائے جا رہے ہیں۔راجیش بھارتی ہریانہ پولیس کی حراست سے فرار تھا۔اس کے اوپر ایک لاکھ کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اور بدمعاشوں کے اس تصادم میں راجیش بھارتی سمیت گینگ کے پانچ افراد کو گولی لگی، جس سے چار کی موت ہو گئی ہے۔وہیں اس میں 6 پولیس اہلکار زخمی بتائے جا رہے ہیں۔راجیش بھارتی ہریانہ پولیس کی حراست سے فرار تھا۔اس کے اوپر ایک لاکھ کا انعام بھی رکھا گیا ہے۔